خوراک کے بحران کی اصل وجہ مغرب کی تباہ کن پالیسی ہے: پوتین
شیعہ نیوز:روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے زرعی شعبے کی توسیع سے متعلق ایک نشست میں تاکید کی ہے کہ یوکرینی برآمداتی گندم سے غریب ملکوں کو محروم کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں روس کی جانب سے بلند کی جانے والی آواز پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پروگرام کے تحت تئیس ستمبر سے یوکرینی گندم کے حامل بحری جہازوں کی بندرگاہوں سے روانگی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صرف چار بحری جہاز ہی غریب ملکوں تک پہنچے ہیں۔
روسی صدر کے مطابق اب تک گندم کے حامل چودہ بحری جہاز ترکی اور پچیس یورپی ملکوں کو پہنچ چکے ہیں۔ روسی صدر نے غریب ملکوں کو گندم سے محروم کئے جانے جیسے اقدامات کو شرمناک قرار دیا۔
ولادیمیر پوتین نے کہا کہ مغرب کی تباہ کن پالیسیاں عالمی سطح پر خوراک کا بحران پیدا ہونے اور اس بحران میں شدت آنے کا باعث بنی ہیں۔