مشرق وسطی

زاہدان میں دہشتگردی، سپاہ پاسداران کے کمانڈر شہید

شیعہ نیوز: ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں کل نماز جمعہ کے بعد مسجد مکی کے قریب دہشتگردوں اور شرپسندوں کی فائرنگ سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلی جنس کے صوبائی کمانڈر «سیدعلی موسوی» شہید ہو گئے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سلمان ونگ نے ایک بیان میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے سپاہ سلمان کے جوانوں کی شہادت پر سخت رد عمل کا اظہار اور کل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں، شرپسندوں، تفرقہ پھیلانے والے ایجنٹوں اور آلہ کاروں کو دندان شکن جواب دیا جائیگا۔

سپاہ سلمان کے بیان میں آیا ہے کہ کل زاہدان میں نماز جمعہ کے بعد عالمی سامراج سے وابستہ عناصر اور جیش الظلم کے مسلح دہشتگردوں نے کئی تھانوں اور سیکیورٹی کے اداروں پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں۔ جس کے نتیجے میں کئی عام شہری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان زخمی اور کئی دہشتگرد اورشرپسند عناصر ہلاک ہوئے۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 19 افراد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button