مشرق وسطی
شاہی حکومت بحرینی عوام کو غلام بنانا چاہتی ہے، شیخ عیسی قاسم
شیعہ نیوز:بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ عیسی قاسم نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ شاہی حکومت رائے دھندگان اور مستقل امیدواروں کے لیے تمام راستے بند کرکے عوام کے گلے میں اپنی مرضی کے انتخابات کراکے غلامی پھندا ڈالنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحرین کی حکومت چاہتی ہے کہ رائے دھندگان، سیاسی کارکنان اور ارکان پارلیمنٹ سب ان کے غلام بن کر رہیں۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اس سے پہلے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت نے انتخابات کو اپنے استبداد ی نظام اور شخصی حکمرانی کو آگے بڑھانے کے ایک ہتھکنڈے میں تبدیل کردیا ہے۔ لہذا ایسے انتخابات میں شرکت کا کوئی فائدہ نہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین میں پارلیمانی انتخابات آئندہ ماہ نومبر میں کرائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے