سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم سعدعزیز کی سزا سندھ ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دی
شیعہ نیوز:: سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم سعد عزیز عرف ٹن ٹن کی محافظ فورس کے اہلکار وقار ہاشمی کے قتل کے مقدمے میں سزا کیخلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم سعد عزیز عرف ٹک ٹک کی محافظ فورس کے اہلکار وقار ہاشمی کے قتل کے مقدمے میں سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ پولیس اور پراسیکیوشن سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم سعد عزیز عرف ٹک ٹک کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی، عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے سعد عزیز کو مقدمے سے بری کرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دے دی۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سعد عزیز پر اگر کوئی جرم کا الزام نہیں ہے تو جیل سے رہا کیا جائے۔ پولیس کے مطابق ملزم سعد عزیز اور دیگر ساتھیوں پر نیوکراچی پاور ہاؤس کے قریب پولیس اہلکار کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ پولیس نے 2014ء میں تھانہ نیو کراچی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا دیگر ملزمان میں عمر جواد، علی رحمان، حیدر عرف حسیب بھی شامل تھے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سعد عزیز پر جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا سنائی تھی۔