دنیا

امریکہ کو اقوام متحدہ میں زبردست جھٹکا، ہندوستان نے کی چین کی خاموش مدد

شیعہ نیوز:جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں چین میں انسانی حقوق کے بارے میں بحث کی منظوری کے لئے پیش کی گئی امریکی تجویز جمعرات کو کونسل کی اکثریت نے مسترد کردی۔ یوکرین نے بھی امریکی تجویز کی حمایت نہیں کی اور ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا نیز ہندوستان نے بھی ووٹنگ سے غیر حاضر رہنا ہی مناسب سمجھا۔ 47 رکنی اقوام متحدہ کی اس کونسل میں 19 اراکین نے تجویز کی مخالفت میں اور 17 اراکین نے اس تجویز کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 11 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ پاکستان، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات اور قطر امریکی تجویز کے خلاف ووٹنگ کرنے والے ممالک میں شامل رہے جبکہ ہندوستان، یوکرین، لیبیا اور ملیشیا ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے ممالک میں شامل تھے۔ امریکہ اس تجویز کے ذریعہ چین کے ایک علاقے میں ہونے والی انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی پر بحث کرانا چاہتا تھا لیکن ناکام رہا۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں امریکی تجویز کا اکثریت کے ذریعہ مسترد کیا جانا امریکہ اور پوری مغربی لابی کے لئے زبردست جھٹکا مانا جارہا ہے۔ ادھر چین مخالف امریکی تجویز کی ووٹنگ میں ہندوستان کے حصہ نہ لینے کے اقدام کو چين کو ہندوستان کی خاموش مدد قرار دیا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی تاریخ میں ایسا دوسری بار ہوا ہے کہ امریکہ کی طرف سے پیش کی گئی کسی تجویز کو نا منظور کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button