یمن میں جنگ بندی ختم، جھڑپوں کی خبریں
شیعہ نیوز:اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق، جمعے کی رات سے سعودی اتحاد اور یمنی افواج کے مابین جھڑپیں شروع ہوگئیں ۔ ان ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ الضالع کے باب غلق، الجب اور الفاخر میں واقع یمنی افواج اور سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کے مابین جھڑپیں ہوئی ہیں۔
صوبہ تعز کے جنوب مغربی علاقوں سے بھی جھڑپوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
یاد رہے کہ یمن میں جنگ بندی کا سلسلہ چھے ماہ قبل شروع ہوا تھا اور دو دو مہینے کرکے اس میں دوبار توسیع بھی کی گئی تھی تاہم سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی روزانہ خلاف ورزی کے نتیجے میں معاہدے میں مزید توسیع ممکن نہ ہوسکی۔
واضح رہے کہ جارح سعودی اتحاد نے امریکا، اسرائیل اور یورپی ملکوں کی مدد سے یمنی عوام کو گذشتہ سات سال سے زائد عرصے سے وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے ساتھ ہی یمنی عوام کی شدید ترین سمندری، فضائی اور زمینی ناکہ بندی بھی کررکھی ہے۔