مشرق وسطی
کسی کو مداخلت نہیں کرنے دیں گے, عبد الرحیم موسوی
شیعہ نیوز:ایران کی مسلح افواج کے سینئر کمانڈر عبد الرحیم موسوی نے کہا کہ مسلح افواج ایک دوسرے کی حامی ہیں اور ملک کی سیکورٹی اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے فرنٹ لائن پر ہیں۔
عہد سربازی نامی فوج کے ایک خصوصی پروگرام میں انہوں نے ہفتہ وحدت کے آغاز کی مبارکباد دیتے ہوئے اس کی اہمیت پر تاکید کی اور کہا کہ ہر وقت دشمن کے وسیع حملے کو کسی نہ کسی شکل میں دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کے متعدد ثبوت ہیں کہ ایران کا اسلامی انقلاب منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی (عج) کے ظہور سے مل جائے گا اور اس وقت یہ مشاہدہ کیا جا سکتا ہے کہ شیطان اکبر امریکا اور اس کی ناجائز اولاد غاصب صیہونی حکومت انسانیت کی فلاح و بہبود کے راستے میں روڑے اٹکا رہی ہے اور ایران کے اسلامی انقلاب کے راستے میں روز نئی سازشیں کر رہی ہیں۔