
مشرق وسطی
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکٹر سمیت دو فلسطینی شہید
شیعہ نیوز:غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں دو فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں ایک فلسطینی ڈاکٹر شامل ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے بھی ان دو فلسطینیوں کی شہادت کی خبرکی تصدیق کی ہے۔
الجزیرہ ٹی وی چینل نے غرب اردن کے جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی تصاویر بھی نشر کی ہیں۔
اس ٹی وی چینل کے مطابق جنین میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپ بھی ہوئی۔