دنیا

روس کا ایس یو 34لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، 13افراد ہلاک

شیعہ نیوز:روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی رات روسی فوج کا ایک سوخو چونتیس جیٹ فائٹر یوکرین کی سرحدوں کے قریب واقع ییسک شہر میں ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔ روس کے نائب وزیر صحت ایلکسی کوزنیتسوف نے بھی صحافیوں کو بتایا کہ ملبے سے اب تک تین بچوں سمیت تیرہ لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔
کوزنیتسوف نے بتایا کہ جنگی جہاز کے دونوں پائلٹ حادثے سے چند لمحے قبل ایجکٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ پائلٹس نے بتایا ہے کہ ٹیک آف کے موقع پر جہاز کے ایک انجن میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جہاز کو کنٹرول کرنا ناممکن ہوگیا تھا۔
روس کی ہنگامی حالات کی وزارت کے اعلان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دو ہزار مربع میٹر پر مشتمل سترہ فلیٹ نذر آتش ہوگئے۔ واضح رہے کہ جنگی طیارہ کریش ہوجانے کے بعد ییسک شہر میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button