اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک دشمن 4 مبینہ تکفیری دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا

شیعہ نیوز:کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے ضلع خاران میں کارروائی کرتے ہوئےملک دشمن 4 مبینہ تکفیری دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران خاران کے زیریں جنگل میں دہشتگردوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد نوشکی میں ایف سی کیمپ پر حملوں میں ملوث تھے۔ مبینہ دہشتگرد خاران اور اسکے ملحقہ علاقوں میں ٹارگیٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button