
مشرق وسطی
فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر 13 ماہ قید کی سزا
شیعہ نیوز:صیہونی حکومت کی ایک عدالت نے مقبوضہ علاقوں میں مقیم ایک فلسطینی کو فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں سائبر سپیس میں ایک جملہ شائع کرنے پر 13 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
یروشلم میں رہنے والے 39 سالہ فلسطینی موسیٰ حلاف کو صہیونی عدالت نے "دہشت گردی پر اکسانے اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت” کے جرم میں اسے 13 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
صہیونی نیوز چینل "کان” نے اعلان کیا: "حلف” کو اپنے فیس بک میسنجر اکاؤنٹ پر پوسٹ کرنے کے جرم میں 13 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
صیہونی حکومت کی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلسطینی کا جرم یہ ہے کہ اس نے چند ماہ قبل تل ابیب میں شہادت کا آپریشن کرنے والے فلسطینی جنگجو کی تصویر پر لکھا تھا: ہیرو قدس کے راستے میں شہید ہو گیا۔