مشرق وسطی

آئی آر جی کے سربراہ نے شیراز حملے کے بعد دشمن کو سزا دینے کا عہد کیا

شیعہ نیوز:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی [IRG] کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے شیراز کے شاہ چراغ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دشمنوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کے معاندانہ اقدامات کا جواب ہوگا۔

میجر جنرل سلامی نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ میں شیراز میں احمد ابن موسیٰ ع کے حرم شریف میں تکفیریوں کے دہشت گردانہ جرم میں زائرین اور اہل وطن اور خواتین کی شہادت پر ایران کے تمام معززین بالخصوص عظیم شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

"اس ہولناک جرم نے ظاہر کیا کہ اسلامی ایران کی عزت، طاقت اور ترقی کے دشمن اپنے مذموم مقاصد اور خواہشات کے حصول کے لیے کسی جرم کے ارتکاب سے باز نہیں آئے ہیں اور نماز کے دوران بھی بے دفاع مردوں، عورتوں اور بچوں کا خون بہانے کے لیے تیار ہیں۔

اس وحشیانہ جرم اور مذموم اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جنرل سلامی نے مجرموں اور ان کے پس پردہ ان کے حامیوں سے کہا ہے کہ ایرانی قوم جو ذہین اور ہمیشہ مددگار ہے کے غصے اور انتقام کا غضب "شیطان کے کیمپ” کو جلا کر رکھ دے گا۔ آخرکار انہیں ان کے گھناؤنے جرائم کی سخت سزا دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button