پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عسکری حکام کی آئینی کردار کے حوالے سے اعلان کردہ پالیسی خوش آئند ہے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ عسکری حکام کی آئینی کردار کے حوالے سے اعلان کردہ پالیسی خوش آئند ہے، جس کی نچلی سطح تک منتقلی بھی انتہائی ضروری ہے، معاشرے میں جاری ماحول کے خاتمے کے ساتھ عوام کی شہری آزادیوں کے حوالے سے آئین و قانون کے مطابق رویہ اختیار کیا جائے، ملک کی ترقی، پائیدار استحکام کے لئے ضروری ہے کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی صحیح معنوں میں قائم کی جائے اور یہ نہ کہا جائے کہ فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ انتہائی خوش آئند امر ہے کہ اپنی پریس کانفرنس کے ذریعے ایک واضح اور دوٹوک موقف کے ساتھ پالیسی کا اعلان کر دیا کہ ”ادارے نے متفقہ طور پر فیصلہ کرلیا ہے کہ اپنے آپ کو آئینی کردار تک محدود رکھے گا، ایسا ادارہ جس کا کردار آئینی ہو اور ایسا کردار نہ ہو جسے متنازع بنایا جاسکے “ جسے سراہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک عرصہ سے متوجہ کرتے آرہے ہیں کہ ملک کی ترقی کا راز صرف اور صرف آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں مضمر ہے اور ملک بھی اسی صورت میں صحیح معنوں میں آگے بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کر کہا کہ جس طرح ریاستی ادارے نے اپنا کردار واضح کیا ہے جسکی نچلی سطح تک بھی اس کی پابندی کی جائے اسی طرح ملکی اور صوبائی سطح کی دیگر ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے ادارں کو بھی اسی رویہ کو اپنانا چاہیے اور زیادتیوں کا خاتمہ کرکے آئین اور قانون کے مطابق شہریوں سے سلوک کرنا چاہیے تاکہ گھٹن ماحول کا خاتمہ کیا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button