پاکستانی شیعہ خبریں
ملیرغازی ٹاون میں وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان فضل شاہ شہید
کراچی شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ملیر کے علاقے جعفرطیار غازی ٹاون میں امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکرجھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے جعفرطیار کا رہائشی فضل شاہ شہید نمائندے کی اطلاعات کے مطابق وہابی تکفیری غنڈوں نے فضل شاہ کو اتوار اور پیر کے درمیانی شب غازی ٹاون سے اغواء کرنے کے بعد جسمانی تشدد کیا اور اس کے بعد ان کے سینے میں گولیاں مار کے شہید کردیا۔شہید کی میت کو وہابی دہشتگرد غازی ٹاون میں روڈ پر بیھک کر فرار ہوگئے ۔شہید کی میت کو مسجد و امام بارگاہ امامیہ منتقل کیا گیا ہے شہید کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب ادا کی جائے گئی،واضح رہے کے جعفرطیار کے اطراف میں کالعدم سپاہ صحابہ نے بھرپور فعالیت کو آغاز کچھ ماہ قبل کیا تھا ۔ان دہشتگردوں کی پشت پناہی مقامی سیاسی رہنما کر رہے ہیں