امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات کا چونتیسیواں سالانہ مرکزی کنونشن
شیعہ نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات کا چونتیسیواں سالانہ مرکزی کنونشن قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں منعقدہ ہوا، کنونشن میں آئی ایس سے وابستہ طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی صدر سیدہ معصومہ نقوی اور رکن صوبائی اسمبلی سیدہ زہرا نقوی بھی آئی ایس او طالبات کے سالانہ مرکزی کنونشن میں شریک ہوئیں۔ سیدہ معصومہ نقوی اور سیدہ زہرا نقوی نے پینل ڈسکشن میں اظہار خیال کیا۔ پینل ڈسکشن میں ادارہ تنزیل، جماعت اسلامی شعبہ خواتین، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور آئی ایس او شعبہ تربیت کی نمائندہ خواتین نے شرکت کی۔ ڈسکشن میں آئی ایس و طالبات کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سیدہ معصومہ نقوی نے حالات حاضرہ کے تناظر میں خواتین کی ذمہ داریوں اور معاشرے میں خواتین کے مثبت کردار پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔