پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کا دو رکنی وفد گلگت بلتستان پہنچ گیا

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کا دو رکنی مرکزی وفد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں سکردو پہنچ گیا ہے۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شامل ہیں۔ سکردو ائیرپورٹ پورٹ پر علماء و زعمائے قوم نے وفد کا استقبال کیا۔ استقبال کے لیے ائیرپورٹ پر تشریف لانے والے رہنماؤں میں علامہ شیخ رضا بہشتی، علامہ سید حسن فلسفی، علامہ شیخ شبیر صابری، علامہ شیخ احمد حسین ترابی،محترم شبیر حافظی ،گلگت بلتستان رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری یوسف آخونزادہ، حاجی محمد الیاس اور سید مبشر کاظمی شامل تھے۔ بعد ازان قافلے کی صورت کارکنان اور رہنماؤں نے مرکزی وفد کو قیام گاہ پہنچایا۔ جہاں بلتستان کے رہنماؤں سے مرکزی سیکرٹری جنرل نے ملاقات کی اور تنظیمی، سیاسی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button