
ملت جعفریہ کے خلاف تکفیریوں اور ٹی ایل پی کی چلائی جانے والی نفرت انگیز مہم کا بھانڈا پھوٹ گیا
شیعہ نیوز: تکفیریوں اور ٹی ایل پی کی ملی بھگت پکڑی گئی، توہین کرنے والی دیوبندی خاتون کو شیعہ بناکر غلیظ مہم چلائی گئی۔
دیوبندی تکفیریوں اور ٹی ایل پی کی جانب سے ملت جعفریہ کے خلاف چلائی جانے والی نفرت انگیز مہم کا بھانڈا پھوٹ گیا، خلفائے اہل سنت ابوبکر، عمر اور عثمان کے بارے میں نازیبا ویڈیو جاری کرنے والی خاتون دیوبندی نکلی۔
تفصیلات کے مطابق لیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کی جانب سے خلفائے اہل سنت ابوبکر، عمر و عثمان کے حواکے سے نازیبا ویڈیو جاری ہوئی جس کے بعد لیہ شہر میں دیوبندیوں اور ٹی ایل پی کی جانب سے شدید احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔
خاتون کو شیعہ قرار دے کر مذہب حقہ کے خلاف غلیظ مہم چلائی گئی اور نعرے بازی کی گئی۔ اس منظم مہم میں دیوبندیوں کے ساتھ ٹی ایل پی کی علاقائی قیادت نے اہم کردار ادا کیا۔تاہم مذہب تشیع کے خلاف اس سازش کا بھانڈا اس خاتون نے خود پھوڑ دیا۔
خاتون جس کا نام زینیہ ہے لیہ کے سابق ناظم، ایم پی اے اور سابق ایم این اے غلام حیدر تھیند کی بھتیجی ہے۔ یہ خاندان نسل در نسل دیوبندی ہے اور شیعہ مسلک سے اس کا کوئی تعلق نہیں تاہم شرپسند ٹولے ٹی ایل پی اور دیگر نے اسے شیعہ بنا کر پیش کیا اور غلیظ مہم چلائی۔
خاتون نے دوسری ویڈیو جاری کی ہے جس کے مطابق یہ ویڈیو ایک سال پرانی ہے اور اس کے سابقہ شوہر نے نشہ دے کر بنوائی ہے۔ خاتون نے کہا کہ میں اہل سنت والجماعت دیوبندی مسلک سے ہوں اور اس طرح توہین کا سوچ بھی نہیں سکتی۔تاہم علاقے میں موجود شیعہ اکثریتی آبادی میں ٹی ایل پی کی اس منظم غلیظ مہم کے خلاف سخت نفرت پائی جاتی ہے اور معززین کی جانب سے اسے پُرامن علاقے کے امن کو تباہ کرنے کی سازش قرار دیا جارہا ہے۔