پاکستانی شیعہ خبریں

حکمران، سیاستدان اپنے ذاتی و جماعتی مفادات کے خول سے باہر نکلیں، حسین مقدسی

xشیعہ نیوز:تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نےامام حسن عسکری کی ولادت کی مناسبت سے 8تا 10ربیع الثانی ’ایام عسکری ‘،شہادت معصومہ قم بنت امام موسی کاظم کی مناسبت سے 12ربیع الثانی کو ’یوم عزا‘ اور 13-14ربیع الثانی کو ‘ ایام لثارات الحسین‘ کے طور پر منانے کااعلان کیاہے ۔یہ انہوں نے تحریک نفاذفقہ جعفریہ خیبرپختونخواکے جنرل سیکرٹری ابوجعفرکیانی کی سرکردگی میں عمائدین خبیرپختونخواسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ علامہ مقدسی نے باورکرایاکہ مصائب وآلام میں مبتلا امت مسلمہ کو تعلیمات نبوی ؐ کی پیروی کرنی ہوگی۔ انہوں نے یہ بات زوردیکرکہی کہ حکمران ، سیاستدان اپنے ذاتی و جماعتی مفادات کے خول سے باہر نکل کر قومی و ملکی مفادکو مقدم رکھتے ہوئے پاکستان کیخلاف ہر اندرونی و بیرونی سازش کو ناکام بنا دیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button