مشرق وسطی

عراقی امور میں امریکی مداخلت، عراقی وزیراعظم کا امریکی سفیر کو سخت انتباہ

شیعہ نیوز:السبق کی رپورٹ کے مطابق عراق کی شیعہ کوآرڈینیشن کے رکن عائد الہلالی نے عراق کے سیاسی و سماجی مسائل میں امریکہ کی مسلسل جاری مداخلت پرعراقی وزیر اعظم کے امریکی سفیر کو سخت خبردار کئے جانے کی خبر دی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ السودانی نے امریکی سفیر سے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ عراق کے مسائل میں مداخلت کرنے سے باز آجائیں اور صرف تجارتی و اقتصادی تعاون اور بعض فوجی سمجھوتوں پر عمل کروانے کی کوشش کریں۔

عراق میں داعش کے خلاف مہم کے بہانے امریکی فوجی موجودگی کو ختم کئے جانے اور اسی طرح سے عراق سے امریکہ کے فوجی انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے بارے میں بغداد اور واشنگٹن کے درمیان کئی دور کے پیچیدہ ترین مذاکرات کے باوجود امریکہ عراق میں بلاسبب اپنی فوجی موجودگی جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ عراقی عوام اور مختلف عراقی گروہوں نے بھی اس موجودگی پر بارہا اپنی شدید مخالفت کا اعلان کیا ہے۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button