یوکرین کی جنگ میں شمالی کوریا کا کیا ہے کردار؟
شیعہ نیوز:روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں "نارتھ کوریا پراجیکٹ 38” نامی تحقیقاتی ادارے نے سیٹلائٹ کی نقل و حرکت کا حوالہ دیتے ہوئے شمالی کوریا کی سرحد عبور کر کے روس کی طرف ایک ٹرین کے جانے کی اطلاع دی ہے۔
اس ادارے نے یہ رپورٹ گزشتہ روز شائع کی تھی جبکہ صرف دو دن پہلے ہی امریکہ نے بتایا تھا کہ اسے ایسی معلومات حاصل ہوئی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیونگ یانگ خفیہ طور پر جنگی مارٹرز پر مشتمل کارگو بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے تاکہ روس انہیں یوکرین کی جنگ میں استعمال کر سکے۔
شمالی کوریا کی فوجی نقل و حرکت کا جائزہ لینے والے اس ادارے نے بتایا ہے کہ گزشتہ چند برس میں اس مقصد کے لیے پہلی بار ٹرین اس راستے پر چلی ہے جبکہ روسی ویٹرنری آرگنائزیشن نے گزشتہ بدھ کو اطلاع دی تھی کہ ماسکو اور پیونگ یانگ نے ریل کے ذریعے اپنی تجارت دوبارہ شروع کرنے کے لیے 30 گھوڑوں کی حامل ایک ٹرین شمالی کوریا کے لیے روانہ کی ہے جو کہ کورونا وبا کی وجہ سے معطل ہو گئی تھی۔
ادارے نے یہ بھی کہا کہ مشابہ تصاویر سے اس ٹرین کی منزل کا تعین کرنا ناممکن ہے تاہم اس ٹرین نے سرحد عبور کی ہے اور شمالی کوریا سے روس کو ہتھیاروں کی فروخت کی اطلاعات بھی ہیں۔