مشرق وسطی

بعض لوگ دوسروں پر تنقید کرنے کو جائز سمجھتے ہیں لیکن اپنے اوپر تنقید کرنا حرام سمجھتے

شیعہ نیوز:حجۃ الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے حرم حضرت معصومہ قم (س) میں خطاب کرتے ہوئے کہا: روایات کے مطابق خدا کی بارگاہ سے سب سے زیادہ دور وہ لوگ ہیں جو تکبر کرتے ہیں اور خدا کے قریب ترین وہ لوگ ہیں جو متواضع ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم کی آیات کے مطابق، خدا متکبروں کو پسند نہیں کرتا، کیونکہ تکبر اور اندرونی فرعونیت لوگوں کو ہدایت کے راستے سے دور اور گمراہ کر دیتی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے تاکید کرتے ہوئے کہا: جب انسان کی سوچ ایک عقیدہ اور نظریہ بن جائے تو اس کی اصلاح نہیں ہو سکتی اور پھر انسان کسی کی تنقید کو قبول نہیں کرتا اور اپنے لیے غلط اور خیالی مقام پیدا کرلیتا ہے۔

انہوں نے کہا: بعض لوگ دوسروں پر تنقید کرنے کو جائز سمجھتے ہیں لیکن اپنے اوپر تنقید کرنا حرام سمجھتے ہیں اور ذرا سی تنقید پر زمین اور آسمان کو ایک کر دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: تکبر انسان کو جنت میں جانے سے روکتا ہے کیونکہ متکبروں کا ٹھکانہ جہنم ہے اور ان کے لیے جنت کا راستہ میسر نہیں ہوگا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے بیان کیا کہ معاشرے میں ناانصافی اور بے عدالتی قابض ہے اور بعض لوگ اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ، جب انسان اپنے آپ کو حد سے زیادہ بلند کر لیتا ہے منہ کے بل نیچے گر جاتا ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا: معصومین علیہم السلام نے بغیر کسی احسان جتائے ہوئے آنے والوں کی حاجتیں پوری کیں اور سب کے ساتھ مکمل تواضع سے پیش آتے تھے۔

انہوں نے کہا: حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا اس شخصیت کا نام ہے جس کے بارے میں امام جعفر صادق علیہ السلام کا فرمان ہے کہ تمام شیعہ اس خاتون کی شفاعت سے جنت میں داخل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button