پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شہنشاہ نقوی کی پنجاب میں داخلہ پر پابندی کو مسترد کرتے ہیں، علامہ رضی جعفر نقوی

شیعہ نیوز:جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں داخلہ پر پابندی کو مسترد کرتے ہیں، فی الفور اس پابندی کو ختم کیا جائے۔ اپنے بیان میں بزرگ عالم دین نے کہا کہ ایک طرف کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو ملک بھر کے دورے کرنے کی آزادی ہے تو دوسری جانب مسلمانوں میں وحدت کا پرچار کرنے والی شخصیت علامہ شہنشاہ نقوی پر پابندی لگائی جارہی ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں عدم استحکام اور بحرانی حالات میں پنجاب حکومت ایک نیا بحران کھڑا کرنے کی تیاری کررہی ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر پابندی تکفیریوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے عائد کی گئی ہے، اس اقدام سے ملت جعفریہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، فوری طور پر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی پر عائد پابندی کا خاتمہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button