پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ترکیہ میں ہونے والی دہشتگردی قابل مذمت ہے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ترکیہ کی استنبول سٹریٹ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے استنبول تقسیم سکوائر کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔

علامہ ساجد نقوی نے ترکیہ عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں ہونے والی دہشتگردی قابل مذمت ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے زخمیوں کی جلد شفا یابی کیلئے دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button