اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سوئی سدرن گیس کا 3 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے صنعتوں کو 15 نومبر سے اگلے 3 ماہ کے لئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے صنعتوں کو 3 ماہ کے لئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ صنعتوں کو 15 نومبر سے 28 فروری تک گیس کی فراہمی بند رہے گی، گیس کی کمی کی وجہ سے صنعتوں کو گیس فراہم نہیں کر سکتے۔

ایس ایس جی سی کا مزید کہنا ہے کہ پہلی ترجیح بلوچستان اور سندھ کے گھریلو صارفین ہیں، فیصلہ گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button