پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیموں کو نکیل ڈالے بغیر، پاکستان میں امن ممکن نہیں،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

شیعہ نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے لکی مروت اور باجوڑ میں ہونیوالے دہشتگردی کے دو الگ الگ واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا پاکستان کو دہشتگردی کا پھر سے سامنے ہے، دہشتگردی کے واقعات میں فوج، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کیساتھ عوام نے بھی بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ملک و قوم کی حفاظت کیلئے متعین سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ قابل مذمت ہے، ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دو دہائیوں سے بیرونی طاقتوں کی وجہ سے مسلح دہشت گردی کا شکار چلا آ رہا ہے، جس کی بھاری قیمت پاکستانی قوم ادا کر چکی ہے۔کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیموں کو نکیل ڈالے بغیر، پاکستان میں امن ممکن نہیں۔افسوس 2016ء میں آرمی پبلک سکول میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد تشکیل پانے والے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کیا جا سکا۔ دہشتگرد دندناتے پھرتے ہیں اور شریف شہریوں کو فورتھ شیڈول کے نام پر پابندیوں میں جکڑ دیا جاتا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button