پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بھکاریوں نےآرمی چیف کی میرٹ پر تعیناتی کو مذاق بنایا ہوا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےچیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کے تناظر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھکاریوں اور دلالوں نے چیف آف آرمی سٹاف کی میرٹ پر تعیناتی کو مذاق بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر قابل مذمت ہے امپورٹڈ حکومت اس ایشو کو لے کر فوری اور صاف شفاف الیکشن کو طول دے گی یہ ناممکن ہے ایسا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی و استحکام کا تقاضہ ہے کہ فوری صاف شفاف انتخابات کا اعلان ہو،چند مفاد پرستوں نے اپنے مفادات کے خاطر قومی سلامتی و استحکام کو داؤ پر لگایا ہوا ہے جسے پاکستانی غیور عوام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button