
امریکہ اپنا تسلط پسندانہ منصوبہ ہم پر مسلط نہیں کر سکتا، شیخ حسن
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ حسن البغدادی نے کہا ہےکہ امریکہ اپنا تسلط پسندانہ منصوبہ ہم پر مسلط نہیں کر سکتا۔
شیخ حسن البغدادی نے کہا کہ لبنان میں اصل مسئلہ بدعنوان حکام ہیں جو مکمل طور پر اپنی اہلیت کھو چکے ہیں اور دوسرا مسئلہ نفرت انگیز فرقہ واریت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہیں سے امریکہ اور سعودی عرب لبنان کے عوام کو گھیرنے، ان پر اقتصادی طور پر دباؤ ڈالنے اور اسرائیل اور تکفیری دشمنوں پر ان کی فتح کی سزا دینے میں کامیاب ہوئے۔
شیخ حسن نے یہ بھی کہا کہ اس کا حل مزاحمت کے محور کے اتحاد اور اس محور میں اپنے ایجنٹوں کو کمزور کرکے امریکہ کے تسلط اور اس کے گھناؤنے منصوبے کو ختم کرنے کی کوشش میں مضمر ہے۔ فرقہ وارانہ تعصبات کو ختم کرنے اور اس سیاہ تاریخ سے چھٹکارا پانے کا یہی واحد حل ہے۔
انہوں نے لبنانی حکام اور اس ملک کے حکام سے کہا کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں تاکہ ایک صدر منتخب کر کے ملک کو اس مصیبت سے بچایا جا سکے۔
قبل ازیں لبنان کی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ اس ملک کے مستقبل کے صدر کو امریکہ اور صیہونی حکومت کی خدمت اور لبنان کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی سمت میں قدم نہیں رکھنا چاہیے۔