جنرل عاصم منیر آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر
شیعہ نیوز:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد جنرل عاصم منیر آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہوگئے۔
صدر مملکت نے عمران خان سے ملاقات کے بعد ایوان صدر میں قانونی ماہرین کے ساتھ اجلاس کیا اور آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کی بھیجی جانے والی سفارش کی منظوری دی۔صدر مملکت کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف مقرر ہوگئے۔اعلامیہ ایوان صدر
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر عارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کی فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کی منظوری دی جس کا اطلاق 29 نومبر 2022ء سے ہوگا۔