مشرق وسطی

جارح سعودی اتحاد اپنی حرکتوں سے باز آنے والا نہیں، ایک اور آئل ٹینکر روکا

شیعہ نیوز:المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی یمن کی آئل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی – اماراتی اتحاد نے پیٹرول کے حامل ایک یمنی بحری جہاز کو روک لیا ہے اور اسے الحدیدہ بندرگاہ میں لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی۔

یمن کی آئل کمپنی نے زور دے کر کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کا یہ اقدام «پریموری» جہاز کی تلاشی لینے اور اس کے پاس اقوام متحدہ کا لائسنس موجود ہونے کے باوجود انجام پایا ہے۔ یمنی آئل کمپنی کا کہنا ہے کہ روکے گئے جہاز میں کئی ہزار ٹن پیٹرول موجود ہے۔

المتوکل نے سعودی اتحاد سے مطالبہ کیا کہ روکے گئے ان بحری جہازوں کو فورا آزاد کرے کیونکہ یمن کو ایندھن کی سخت ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button