مشرق وسطی

ایران اور شام کی دوستی مضبوط چٹان کی مانند ہے: بشار اسد

شیعہ نیوز:شام کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کا موثر حامی ہے اور لبنان کی حزب اللہ دمشق کا ایک اسٹریٹجک اتحادی ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے شام کے اتحادیوں کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کی بھرپور حمایت اور پشت پناہی کی ہے اور کر رہا ہے۔

انہوں نے لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ شام کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ ہم نے حزب اللہ کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے اور یہ حمایت جاری رہے گی کیونکہ حزب اللہ ہمارا تزویراتی اتحادی ہے۔

بشاراسد نے لنبان کے موجودہ حالات اور اس کے مستقبل کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک شام کا اصل حامی ہے اور اس کا استحکام شام کے لیے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے ترکی کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بارے میں کہا کہ ترکی نے دمشق کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا ہے لیکن صرف یہی کافی نہیں ہے ترکی کو عملی اقدام اٹھانا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button