اہم پاکستانی خبریں

فوج کو آپ جیسا سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے، وزیراعظم کا آرمی چیف کو فون

xشیعہ نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون کیا اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو آپ جیسا سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے، پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ ورانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا، مادر وطن کے تحفظ و سلامتی، دہشت گردی کے خاتمے سمیت سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ تعالی آپ کی مدد اور رہنمائی فراہم فرمائے، وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لیے ہمارا بھرپور تعاون آپ کو میسر رہے گا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیک تمناﺅں کے اظہار اور مبارک پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button