مشرق وسطی

غرب اردن میں صیہونی دہشتگردی، مزید 4 فلسطینی شہید

شیعہ نیوز: فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے آج علی الصبح غرب اردن کے جنین کیمپ پر حملہ کر دیا اور فلسطینیوں کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔ان دنوں مقبوضہ علاقوں اور خاصطور سے غرب اردن کے مختلف علاقوں کی صورت حال نہایت سخت بنی ہوئی ہے اور فلسطینی مجاہدین ہر طریقے سے غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دے رہے ہیں جس سے صیہونی حکام کی تشویش بڑھتی جا رہی ہیں اور ان کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اپنے شرمناک اور توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے آئے دن فلسطین کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں روزانہ فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے اور یا پھر اس کو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔جبکہ غاصب صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی کاروائی غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جاری وحشیانہ جرائم اور مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصیٰ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کی جارحیت کے جواب میں ایک فطری ردعمل ہے۔

اس درمیان فلسطینی مجاہدین نے مقبوضہ بیت المقدس میں الطور اور العیساویہ نامی علاقوں میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا مقابلہ کیا۔صیہونی فوجیوں نے جمعرات کو الطور کی اصلی شاہراہ کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی۔ صیہونی فوجیوں نے اس علاقے سے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں رواں سال کے دوران اب تک دو سو دس سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے ایک سو ترپن فلسطینی غرب اردن اور باون فلسطینی غزہ میں شہید ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی دہشتگردی کو لگام دینے کے مقصد سے فلسطینی نوجوانوں کے مسلحانہ اور شہادت پسندانہ اقدامات بھی تیز ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button