دنیا

امریکی میزائل سسٹم کو تباہ کردیں گے، روسی دھمکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کریملن ہاوس کا کہنا ہے کہ اگر پیٹریاٹ میزائل سسٹم یوکرین کو دیا گیا تو وہ روسی حملوں کا نشانہ بنے گا۔

نئے سال کی وجہ سے یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کے امکان سے متعلق دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کریملن  ہاوس کے ترجمان نے کہا کہ دیگر دو خطوں کی روسی فیڈریشن میں شمولیت کا انحصار ان کے شہریوں کے فیصلے پر ہے۔
روسی صدارتی ترجمان دیمیتری پیسکوف نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم بھیجنے کے امریکی فیصلے سے متعلق رپورٹس پر تبصرہ کیا۔

پیسکوف نے کریملن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر پیٹریاٹ سسٹمز کیف کو فراہم کیے جاتے ہیں، تو وہ یقینی طور پر روسی مسلح افواج کے لیے ایک جائز ہدف بن جائیں گے، البتہ یہ ابھی میڈیا رپورٹس ہیں اور ہم اس بارے میں سرکاری بیان کا انتظار کر رہے ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق، انہوں نے "Chernihov” اور "Odessa” علاقوں کے روسی فیڈریشن میں الحاق کے امکان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ شہریوں کے انتخاب اور فیصلوں پر منحصر ہے۔
کریملن ہاوس کے ترجمان نے نئے سال کے موقع پر یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کے امکان سے متعلق دعووں کے بارے میں کہا کہ ہمیں کسی کی طرف سے کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی اور ایسا کوئی مسئلہ ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button