
اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، کالعدم تکفیری جماعت کا دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں کاروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ راء اورسعودی فنڈڈ کالعدم تکفیری جماعت کا دہشتگرد بارود سمیت گرفتار۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تکفیری جماعت کے انتہائی مطلوب دہشت گرداکمل کو راولپنڈی سے گرفتار کیاگیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشتگرد اکمل سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹ کام کمانڈرکی ملاقات
ابتدائی تفشیش میں دہشت گرد نے راولپنڈی میں خودکش حملے میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ راولپنڈی سول لائن میں 2009 میں خودکش حملہ ہوا تھا اس حملے کے دوران36افراد شہید ہوئے تھے اور اس کے بعد وہ بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتاردہشت گرد راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشتگردی کی کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ مبینہ دہشت گرد کے دو ساتھی فوجی عدالت سے سزا کے بعد ابتک جیل میں ہیں جبکہ دہشتگرد کیخلاف سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔