
پاکستانی شیعہ خبریں
علامہ عارف واحدی کی علامہ شیخ محسن نجفی سے ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بزرگ عالم دین اور مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی سے شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی اور تحریک پیغام پاکستان کے سربراہ و جامع مسجد المجتبیٰ کے خطیب علامہ سید جہانگیر شاہ سعیدی نے ملاقات کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں متنازعہ یکساں نصاب تعلیم میں پیغمبر اسلام ﷺاور اہل بیت اطہارؑ کی توہین کی گئی ہے
اس ملاقات میں مذہبی اور ملی مسائل پر بہت سیر حاصل بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ ایسے بزرگ اور جید علماء کرام کی محفل بہت بابرکت، پرنور اور مفید ہوتی ہے، یہ ایسی ہی ایک مبارک نشست تھی، اللہ تعالیٰ علامہ شیخ محسن علی نجفی کو طول عمر عطا فرمائے۔