دنیا

برطانوی نرسوں کی جانب سے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) برطانیہ میں نرسوں نے حکومت کو ہڑتال جاری رہنے کی جانب سے خبردار کیا ہے۔

برطانوی نرسیں اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے گذشتہ روز یعنی منگل کو ملک گیر ہڑتال پر رہیں ۔ نرسوں کی یونین نے بھی حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو اس نوعیت کے احتجاجی اقدامات جاری رہیں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ جمعرات کو بھی برطانوی نرسوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ ہڑتال میں شامل ایک نرس نے کہا کہ بیماروں کو فراہم کیا جانے والا بیمہ ناکافی ہے اور دوسری جانب کارکنوں کی قلت کے نتیجے میں کام زیادہ اور تنخواہیں کم ہوگئی ہیں ۔  یہ ایسی حالت میں ہے کہ برطانوی حکومت یوکرین کو دسیوں لاکھ پاؤنڈ کی امداد فراہم کر رہی ہے لیکن اپنے عوام کے سامنے، بڑھتی مہنگائی سے مقابلے کے لئے کفایت شعاری کی تجویز پیش کر رہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ مہنگائی کی شرح بعض اشیا میں بیس فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ حکومت تنخواہیں بڑھانے کے لئے بالکل تیار نہیں ہے۔ یاد رہے کہ برسر اقتدار کنزرویٹیو پارٹی کی پالیسیوں کے نتیجے میں طب اور تعلیم کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button