اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کالعدم ٹی ٹی پی کی کاروائیوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ جنرل (ر) امجد شعیب کا انکشاف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان میں حالیہ دہشتگرد کے واقعات کی ذمہ داری ملک دشمن کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی کی کاروائیوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے جنرل (ر) امجد شعیب نے برا انکشاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی دہشتگردانی کاروائیوں کے پیچھے بدنام زمانہ امریکی سی آئی اے ملوث ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سی آئی اے ان دہشتگردوں کو پالتی ہے، ان کو مالی امداد فراہم کرتی ہے اور افغانستان میں ان کو محفوظ پناہ گاہیں مہیا کرتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاک فوج سے نعرہ حیدری نکالنے والے نصابی کتب سے آل محمدؑ کا ذکر نکالنا چاہتے ہیں

جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں فضائی اڈے حاصل کرناچاہتا ہے جس کیلئے وہ ان دہشتگردوں کو کاروائیوں کا حکم دیتا ہے۔دہشتگردی کی کاروائی کے فوری بعد امریکہ بیان جاری کرتا ہے کہ ہم پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہیں حالانکہ یہ دہشتگردی بھی و امریکی خود کرواتے ہیںاور اس کے بدلے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف مدد کی آڑ لے کروطن عزیز میں اپنے اڈے بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسٹریٹیجک جگہ پر واقع ہے جہاں اڈے بنانے سے امریکہ بیک وقت چائنہ، ایران اور روس کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button