دنیا

افغانستان میں وسیع البنیاد قومی حکومت تشکیل دی جائے: حامد کرزئی

شیعہ نیوز: افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ طالبان اور ملک کیلئے یہی بہتر ہے کہ وسیع تر ڈائیلاگ کے ذریعے تمام اقوام پر مشتمل حکومت قائم کی جائے جو کہ ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا ہے۔

حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان میں ایک وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل خود طالبان کے مفاد میں بھی ہے اس لئے طالبان کو چاہئیے کہ اس جانب قدم بڑھائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے، کرزئی نے زوردیا کہ بائیڈن انتظامیہ افغانستان کے منجمد فنڈ بحال کرے۔

سابق افغان صدر نے افغانستان میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی ذمہ داری امریکہ پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے نام پر لڑی گئی جنگ حقیقت میں افغان عوام کیخلاف تھی ۔

حامد کرزئی نے مزید کہا کہ افغان عوام ملکی صورتحال پر تشویش میں مبتلا ہیں، مگر جلد صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button