اہم پاکستانی خبریں

خانیوال میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران جاں بحق

xشیعہ نیوز:ملتان میں خانیوال کے نزدیک یہ واقعہ پیش آیا ہے جس میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کے دو افسران کو پر فائرنگ کی اور شہید کردیاایڈیشنل آٸی جی کے مطابق دونوں افسران ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فاٸرنگ کی گٸی، جاں بحق افسران میں ڈاٸریکٹر سی ٹی ڈی اور انسپیکٹر سی ٹی ڈی شامل ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خانیوال میں فائرنگ سے دو سی ٹی ڈی افسران کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی مذمت کی اور چیف سیکریٹری و آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی افسران پرفائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، پنجاب میں امن امان کی صورتحال باعث تشویش ہے، پنجاب حکومت ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے فوری پیش بندی کرے۔ دعا ہے اللہ تعالی سی ٹی ڈی افسران کے درجات بلند کرے؛ انکے ورثاء کو صبر جمیل عطا کرے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button