مشرق وسطی

یمن میں امریکہ اور سعودی مخالف ریلیاں، ہزاروں افراد کی شرکت

شیعہ نیوز: یمن کی مختلف جماعتوں اور سیاسی شخصیات نے یمنی قوم کے خلاف جاری سعودی اتحاد کے محاصرے پر سخت خبردار کیا ہے۔

یمنی ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے ذریعے یمنی قوم کے جاری محاصرے کی بنا پر بیس لاکھ سے زائد یمنی بچوں کو صحیح خوراک تک میسر نہیں ہے اور ایک کروڑ ستر لاکھ سے زائد یمنی شہریوں کو جن میں نوے لاکھ یمنی بچے شامل ہیں، پینے کے صاف پانی اور حفظان صحت سے متعلق خدمات سے محرومی کا سامنا ہے۔
دریں اثنا ہزاروں یمنی شہریوں نے یمن کے جاری محاصرے کے خلاف دارالحکومت صنعا میں مظاہرہ کیا اور یمنی قوم کے خلاف جاری محاصرے کو جنگی جارحیت قرار دیا ۔ مظاہرین نے یمن کے محاصرے پر سعودی اتحاد کی شدید مذمت کی۔
مظاہرین نے یمن کی نیشنل سالویشن حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی قوم کے جاری محاصرے کا جواب دینے کے لئے ہر قسم کا حربہ استعمال کرے جن میں منھ توڑ فوجی کارروائی بھی شامل رہے۔
مظاہرین نے کہا کہ جارح سعودی اتحاد جنگ بندی اور یمن کا محاصرہ ختم کرنے میں بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے جبکہ یمنی عوام خاصطور سے عورتوں اور بچوں کو اس محاصرے کی بنا پر شدید مسائل و مشکلات کا سامنا ہے۔
یمنی مظاہرین نے اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی پرچم نذر آتش کیا اور امریکہ اور سعودی عرب کی حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے۔
یمنی عوام کا محاصرہ کرنے پر سعودی اتحاد کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔
اسی اثنا میں رپورٹ ملی ہے کہ جنوبی یمن کے صوبے ابین میں متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ سات فوجی اہلکار ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button