پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایس یو سی سندھ کی مجلس عاملہ کا اجلاس، مہنگائی کیخلاف بھرپور احتجاج کا اعلان

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی مجلس عاملہ کے اہم اجلاس کا انعقاد صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی زیر صدارت المحسن ہال میں کیا گیا۔اجلاس کے آغاز میں صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سید رضی حیدر زیدی نے شرکاء اجلاس کو ایجنڈے سے آگاہ کیا، جس کے بعد صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے ابتدائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے اجلاس کو آگے بڑھایا۔ صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شریک ڈویژن کے نمائندگان نے اپنے اپنے اضلاع کی تنظیمی کارکردگی اور مسائل سے آگاہ کیا اور رہنمائی حاصل کی۔ طعام کے بعد اجلاس کی دوسری نشست کا آغاز کیا گیا، جس میں مجلس عاملہ کے اراکین نے متفقہ طور پہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور کی۔

اس موقع پہ اراکین عاملہ کی تائید سے صوبائی صدر نے 13 جنوری 2023ء بروز جمعہ صوبے بھر میں پرامن احتجاج کا اعلان کیا۔ اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق شہداء سانحہ سیہون (مزار لعل شہباز قلندر رح) کی برسی کے انعقاد کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ شرکاء اجلاس کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں برسی شہداء سیہون کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ علامہ سید اسد اقبال زیدی نے علامہ ساجد علی نقوی کے فرمان کے مطابق سال 2023ء کو خود سازی اور دستور پہ عملدرآمد کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سال ان نکات پہ بھرپور طریقے سے عملدرآمد کریں اور کارکنان تک پیغام یقینی طور پہ پہنچایا جائے۔ اپنے خطاب میں صوبائی صدر نے ملک میں بڑھتی مہنگائی، نصاب، تنظیمی تربیت اور برسی شہداء سیہون کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13 جنوری بروز جمعہ کو صوبے بھر میں مہنگائی کے خلاف پرامن احتجاج کیا جائے۔

علامہ اسد اقبال زیدی نے تمام سیاسی جماعتوں سے بھی اس سلسلے میں آگے بڑھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس چکے ہیں، حالات قابو سے باہر ہیں، غریب کا جینا مشکل تر ہوچکا ہے، ایسے میں سیاسی جماعتوں کو عوام کی خاطر آگے آتے ہوئے انکی آواز بننا چاہیئے۔ اپنے خطاب میں صوبائی صدر نے شہداء سانحہ سیہون کی برسی بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کیا۔ آخر میں اجلاس میں صوبے بھر سے تشریف لانے والے اراکین مجلس عاملہ کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کا باقائدہ اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا، جس کے بعد شہداء اسلام کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی و دعاء کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button