دنیا

ہوائی جہاز لینڈنگ کر سکتے ہیں لیکن ٹیک آف نہیں کر سکتے، جو بایڈن

شیعہ نیوز: امریکی صدر نے اپنے ملک کی ایئر لائنز کے مفلوج ہونے کے بارے میں کہا کہ طیارے اتر سکتے ہیں لیکن ٹیک آف نہیں کر سکتے۔

رپورٹ کے مطابق، غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ملک کی ایئرلائنز کے مفلوج ہونے کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں اس بات پر زور دیا کہ طیارے لینڈنگ سکتے ہیں لیکن ٹیک آف نہیں کرسکتے۔

اس حوالے سے امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں ابھی تک اس خرابی کی وجہ معلوم نہیں ہے۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کو بھی ابھی تک خرابی کی وجہ معلوم نہیں ہے۔ لیکن اس بارے میں تحقیقات ہونے جا رہی ہیں۔ میں نے ٹرانسپورٹیشن سکریٹری پیٹ بٹگیگ کے ساتھ FFA کے کمپیوٹرز کی بندش کے بارے میں بھی بات کی ہے جس نے پورے امریکہ میں پروازوں کو مفلوج کردیا ہے۔

جو بائیڈن نے مزید کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ واقعہ کیوں پیش آیا۔

اس سلسلے میں صحافیوں کے اصرار کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم۔

الجزیرہ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اس واقعے پر فوری ردعمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حکام نے ابھی تک سائبر حملے کے کوئی آثار نہیں دیکھے ہیں!

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ٹویٹر پر اعلان کیا ہے کہ امریکہ بھر میں تمام پروازیں "تکنیکی خرابی” کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم فی الحال حتمی تحقیقات اور فلائٹ سسٹم کو دوبارہ شروع کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ مسئلہ حل ہونے تک امریکی فضائی حدود میں پروازوں میں تاخیر جاری رہے گی۔ ایئر مشن سسٹم نوٹیفکیشن کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کوششیں جاری ہیں؛ وہ نوٹیفکیشن جو ایوی ایشن حکام کی جانب سے پائلٹس کو دوران پرواز ممکنہ خطرات سے خبردار کرنے کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔

سی این این کے مطابق فضائی ٹریفک کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹس پر دستیاب نیویگیشن ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں تاخیر کا شکار مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کی کل تعداد 1,230 تک پہنچ گئی ہے جبکہ امریکہ کے اندر اور باہر منسوخ ہونے والی پروازوں کی کل تعداد 103 تک پہنچ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button