مشرق وسطی

ایرانی وزیر خارجہ کی حزب اللہ کے سربراہ سے ملاقات

شیعہ نیوز: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لبنانی درالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران لبنان، فلسطین کی تازہ ترین صورتحال اور سیاسی صورتحال اور علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماوں نے صہیونی ریاست کی نئی کرپٹ اور انتہا پسند حکومت کی تشکیل سے پیدا ہونے والے خدشات اور خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نیز علاقائی اور بین الاقوامی واقعات کا سامنا کرنے میں مقاومتی تحریکوں اور مقاومت کے پورے محور کی صورتحال اور پوزیشن پر بھی بات کی۔

اس سلسلے میں حسین امیرعبداللہیان نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ لبنان میں حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل جناب سید حسن نصر اللہ کے ساتھ اہم اور ضروری گفتگو ہوئی۔ خطے کی زیادہ سے زیادہ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے بلاشبہ مقاومت اپنی بہترین پوزیشن میں ہے۔ اجتماعی سلامتی، پیشرفت اور ترقی کے لیے موثر علاقائی مذاکرات اور تعاون بہترین آپشن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button