پاکستانی شیعہ خبریں
سانحہ ہزار ہ ٹاؤن کوئٹہ: خود کش حملہ آور ازبک شہری تھا، سیکرٹری داخلہ
بلوچستان کے سیکرٹری داخلہ نے پیر کے روز بتایا ہے کہ اتوار کے روز شیعہ مسلمانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والا ناصبی یزیدی دہشت گرد خود کش حملہ آور ازبکستان سے آیا تھا جبکہ اس کی شہریت ازبک تھی۔ شیعت نیوز کے مطابق بلوچستان کے سیکرٹری داخلہ کاکہنا ہے کہ خود کش حملہ آور مغرب کی نماز کے وقت مسجد و امام بارگاہ میں داخل ہو کر دھماکہ کرنا چاہتا تھا تاہم وہ داخل نہ ہو سکا اور بازار میں دھماکہ کر دیا۔
سی سی پی او میر زبیر کاکہنا ہے کہ گذشتہ روز ہزارہ ٹاؤن میں دو دھماکے نہیں بلکہ ایک ہی دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30عزاداران امام حسین علیہ السلام شہید ہو ئے ہیں جبکہ70سے زائد زخمی ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں نے دھامکے کی جگہ سے ثبوت جمعہ کرنا شروع کر دئیے ہیں اور ابتدائی تفتیش کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔