توہین صحابہ ترمیمی بل، شیعہ ارکان اسمبلی مذمتی قرارداد پیش کریں، سید راشد رضوی
شیعہ نیوز:شیعہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سید راشد رضوی نے کہا ہے کہ توہین صحابہ ترمیمی بل جسمیں سزا 3 سال سے بڑھا کر عمر قید کردی گئی ہے، اس قانون کے خلاف کسی بھی سیاسی جماعت میں موجود شیعہ ارکان اسمبلی مذمتی قرارداد پیش کریں کیونکہ یہ بلاسفیمی قانون مذہبی دشمنی کیلئے پاکستان میں شیعوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے، جسے شیعان علیؑ پاکستان کی 25 فیصد آبادی یکسر مسترد کرتی ہے، پاکستان میں جتنے بھی بلاسفیمی قانون منظور کئے جاتے ہیں انکا مقصد پاکستان میں موجود مذہبی اقلیتوں کو ٹارگٹ کرکے انکے خلاف جھوٹے بلاسفیمی مقدمات بنانا ہوتا ہے، بحثیت قانون دان ہم ماضی میں ایسے بلاسفیمی کے کئی جھوٹے مقدمات عدالتوں میں لڑ کر جھوٹے ثابت کر چکے ہیں جو کہ صرف شیعہ دشمنی میں بنائے گئے تھے تاکہ پاکستان میں شیعان علیؑ کی زندگی تنگ، محدود کی جائے اور شیعہ نوجوانوں کا کرمنل ریکارڈ بنا کر انکا کیرئیر برباد کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ توہین صحابہ ترمیمی بل دہشتگرد کالعدم سپاہ صحابہ نے نہیں بلکہ جماعت اسلامی نے اسمبلی میں پیش کرکے منظور کروایا، جسکے بعد اس جماعت کے اتحاد بین المسلمین کے دعوے جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں کیونکہ اس ترمیمی بل کے بعد پاکستان میں فرقہ واریت میں مزید اضافی ہوگا، ہمیں معلوم ہے کہ جب بھی عدالتوں میں طالبان یا جہادی جماعتوں کے دہشتگرد پکڑے جاتے ہیں تو وہ دہشتگرد جماعت اسلامی کی چھتری اوڑھ کر بچتے ہیں، ڈینیل پرل کے واقعہ میں جماعت اسلامی کے دہشتگردوں سے روابط کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے جسکی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان بدنام ہوا اور پابندیاں بھی لگی۔