پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ راجہ ناصر عباس کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی شدید مذمت

شیعہ نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروا میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ثقلین عباس بلوچ کے گھر والوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتا ہوں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومتی اداروں سے مطالبہ ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت پورے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو سختی سے روکا جائے اور قاتلوں کو جلد از جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button