مشرق وسطی

عراق کی اسپائیکر چھاؤنی کے قتل عام میں ملوث 14 دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا

شیعہ نیوز:بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق ان دہشتگردوں کو انسداد دہشتگردی کے قانوں کی شق 4 کے تحت جو 2005 میں منظور ہوئی تھی، موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اسپائیکر نامی فوجی چھاؤنی عراق کے صوبے صلاح الدین کے شہر تکریت میں واقع ہے جہاں بدنام زمانہ دہشتگرد گروہ داعش کے دہشت گردوں نے 12 جون 2014ء کو حملہ کر کے ایک ہزار سات سو (1700) فوجی کیڈٹس کا بہیمانہ قتل عام کرنے کے بعد انہیں اجتماعی قبروں میں دفن کر دیا تھا۔

اس فوجی چھاؤنی میں رونما ہونے والا یہ دلخراش قتل عام عراق میں داعش کے ہولناک مظالم کی علامت بن گیا جو عراقی عوام کے اذہان سے شاید کبھی محو نہیں ہو پائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button