دنیا

یورپ کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا: ماسکو

شیعہ نیوز:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ یورپی یونین اور نیٹو کے ہمہ گیر تعاون کے مفاہمت نامے پر دستخط ہونے کے بعد یورپ کی خارجہ پالیسی کو سمجھنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔ ہم ان کی مدد نہیں کرسکتے نہ ہی مداخلت کرنا چاہیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں نیٹو کے سیکریٹری جنرل ینس اسٹولٹنبرگ، یورپی کونسل کے سربراہ چارلز میشل اور یورپی کمیشن کی سربراہ اورسولا فان ڈر لین نے تعاون اور ہماہنگی کے ایک مشترکہ مفاہمت نامے پر دستخط کیا تھا۔
مشترکہ بیان میں بھی اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ یہ مفاہمت نامہ یورو اٹلانٹک علاقے کی سلامتی اور استحکام کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، دو طرفہ تعلقات کے اہمیت کی نشاندہی ہوگی اور قریبی تعاون کا راستہ ہموار ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button