پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یوم ولادت امام علیؑ پر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی میں جشن مولود کعبہؑ کا انعقاد

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین سندھ، اہلیان سولجر بازار و ملی تنظیموں کی جانب سے یوم ولادت حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے کراچی محفل شاہ خراسان سے عزاخانہ زہراؑ نمائش چورنگی ریلی نکالی گئی اور جشن مولود کعبہؑ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جشن کی صدارت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما علامہ سجاد شبیرر ضوی نے کی جبکہ علامہ صادق جعفری، علامہ شاہ فروز الدین رحمانی، ناصر الحسینی، سلیم سچوانی، امین کھانڈوالہ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ علامہ سجاد شبیر رضوی کا خطاب میں کہنا تھا کہ عصر حاضر میں یہود و نصاریٰ اور خوارج کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے حکمت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالبؑ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، اس وقت اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کی وحدت و اخوت پر کاری ضرب لگانے کے لئے اپنی تمام تر قوت کے ساتھ مگن ہیں، ان کی یہ کوشش ہے کہ دین اسلام کے پیروکار کو آپس میں الجھا کر کمزور کیا جا سکے تاکہ دین اسلام کے پیروکاروں پر انہیں غلبہ حاصل ہو لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کی ذات مقدسہ دنیا و آخرت میں سرخروی کی ضمانت ہیں، اللہ رب العزت نے امت محمدی سے جس اجر رسالت کا تقاضہ کیا ہے وہ مودت فی القربیٰ ہے، اہل بیت علیہم السلام کی خوشیوں میں خوش اور ایام غم میں غمگین ہونا ہی محب ہونے کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں نے امت مسلمہ سے محاذ آرائی کا انداز بدل لیا ہے، دور عصر میں افرادی قوت کو نقصان پہچانے کی بجائے اسلام کی بنیادی تعلیمات اور عقیدوں پر حملے کئے جارہے ہیں تاکہ مسلمانوں سے ان کا مضبوط ہتھیار ”ایمان“ چھینا جا سکے، ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے لادینیت کو فروغ دیا جا رہا ہے، خواتین کو تعلیم یافتہ اور باشعور بنانے کی بجائے باغی بننے کی ترغیب دی جا رہی ہے، اسلامی معاشرے میں ایسے کسی نظام کی قطعاََ گنجائش نہیں، ہر شخص کو انفرادی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اسلامی اقدار کی حفاظت کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کے تانے بانے عالم استکبار و استعمار کے ساتھ جُڑے ہوئے ہیں، یہود و نصاریٰ کی ان سازشوں کا مقابلہ کرنے اور اسلام کے حقیقی نفاذ کے لئے امام اول حضرت علی علیہ السلام کے کردار کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔ دریں اثناء حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے شہر بھر کی امام بارگاہوں اور مساجد میں اجتماعات منعقد ہوئے۔ مجلس وحدت مسلمین کے تحت شہر قائد کے تمام ضلعی دفاتر میں چراغاں و محفل میلاد، منقبت خوانی ودیگر سیرت امام علی علیہ السلام سیمینار کا انعقاد کیا اور کیک بھی کاٹے گئے اور نامور علماء، ذاکرین اور منقبت خوانوں بشمول شاہ حسین الدین رحمانی، محمد علی جلالوی، عدنان سیفی، رضا شریف، حسنین عباس، نوشاد علی و دیگر نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button