اہم پاکستانی خبریں

عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑنے پر جھوٹا مقدمہ کروایا گیا، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز:چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا گوجرہ میں اپنے خلاف مقدمے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کا ساتھ نہ چھوڑنے پر جھوٹا مقدمہ کروایا گیا، نون لیگ کا ساتھ دینے کے لئے دباو ڈالا جا رہا تھا، مجھے آئندہ الیکشن میں نون لیگ کا ٹکٹ دینے کی پیشکش کی گئی، میرے شٹ اپ کال دینے پر انتقامی کارروائی کی گئی، سنی اتحاد کونسل حکومتی فاشزم کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی، کوئی محب وطن پاک فوج کے خلاف بات نہیں کرسکتا۔

ہم نے ہمیشہ پاک فوج کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا، آرمی چیف اور پاک فوج کے خلاف نون لیگی قیادت کی ویڈیوز موجود ہیں، امپورٹڈ حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا، لانے والے جلد بوجھ اتار پھینکیں گے، ہمارے لئے گرفتاریاں نئی بات نہیں، ہم حاضر ہیں، سنی اتحاد کونسل عمران خان کی جیل بھرو تحریک کو کامیاب بنائے گی، سنی اتحاد کونسل کی اعلیٰ قیادت سب سے پہلے گرفتاری دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button